بھٹکل:27/ جولائی(ایس او نیوز)سرکاری ٹرانسپورٹ ملازمین اور حکومت کے درمیان تنخواہ کو لے کر ہوئی بات چیت کامیاب ہونے سے بدھ کی شام سے ہی ہڑتال ختم کرنے کا عہدیداران نے اعلان کردیاا ور اپنے ساتھیوں سے کہا کہ وہ فوری طورپر اپنے کام پر لوٹ جائیں۔
ہڑتال ختم ہونے کی اطلاع پاتے ہی بھٹکل سرکاری ٹرانسپورٹ ملازمین بدھ کی شام حاضری دینے کے لئے بھٹکل بس اسٹانڈ پہنچے ۔ بس اسٹانڈ پر موجود یونین کے مقامی لیڈران اور دیگر عملے نے بتایا کہ ہڑتال ختم ہونے کی اطلاع ہمیں مصدقہ طورپر اپنے لیڈران سے حاصل ہونی ابھی باقی ہے،اس بنائ پر ہم تب تک انتظار کریں گے۔ بسوں کے اسٹرائیک کو دیکھتے ہوئے آج بھی بھٹکل بس اسٹانڈ پر پولس کی بس موجود رہی، جبکہ پورا بس اسٹائنڈ سنسان نظر آیا۔